یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 27 فروری 2018 12:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30 سے 35 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں انٹرنیشنل کوچ سیمت 2 قومی کوچز تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کیلئے تربیتی کیمپ میں سے 5 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ رواں سال 5 سے 15 اپریل تک تیونس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ امید ہے کہ کھلاڑی یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ قومی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت کو این او سی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 12:42:28