اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اسپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کل ہوگی

منگل 27 فروری 2018 12:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہونے والے ’’اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اسپورٹس گالا 2018‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کل بروز بدھ انتہائی پروقار اور عظیم الشان انداز میں ہوگا۔

اسپورٹس گالا کے چیف کوآرڈینیٹر ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے سربراہ بریگیڈیر نورالحسن مہمان خصوص ہونگے اور پوزیشن ہولڈر ز گرلز و بوائز میں بیش قیمت گولڈن ٹرافیز ، شیلڈز اور نشان اعتراف کے طورپر خصوصی اسناد تقسیم کریں گے۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر چیف انجینئر محفوظ الحق تقریب کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ 26دسمبر2017سے 15جنوری2018تک منشیات کے خلاف عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی مہم کھیلوں کی صورت میں اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے سربراہ بریگیڈیر نور الحسن کی خصوصی نگرانی میں چلائی گئی جو ایک نیا سنگ میل قائم کرگئی۔ ان کھیلوں میں آرم ریسلنگ ، سائیکلنگ ، جوڈو اور جمناسٹک کے مقابلہ جات شامل تھے۔

کراچی کے مختلف مقامات پر 20روزہ ان مقابلوں میں 3000سے زائد گرلز و بوائز نے حصہ لیا۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد علی ، سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مستقیم انصاری نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 12:52:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :