ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا

لاہوری ہوں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہا ہوں، ٹینس اسٹار اعصام الحق

منگل 27 فروری 2018 16:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ چونکہ لاہوری ہیں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعصام الحق نے کہا کہ اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں، اس بار کچھ میچز لاہور اور فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعاون بھی پاکستان کو درکار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے۔اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس کے میچز آہستہ آہستہ پاکستان میں ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہم جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کی بھی لیگ ہوسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 16:55:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :