مورنے مورکل نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

منگل 27 فروری 2018 16:55

مورنے مورکل نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
جو ہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مورنے مورکل نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔مورنے مورکل نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ وقت فیصلہ کرنے کیلیے بہترین ہے، میری ایک فیملی ہے اور ایک غیر ملکی اہلیہ ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا موجودہ شیڈول بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہے اور ہمارے اوپر بہت زیادہ دبا ہوتا ہے لیکن مجھے اپنی فیملی کو ترجیح دینا ہو گی۔

پروٹیز جرسی میں کھیل کا ہر لمحہ میرے لیے باعث اعزاز رہا، ٹیم کے ساتھیوں، کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور دوستوں کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی مجھ میں بہت سی کرکٹ باقی ہے، اب میرا فوکس آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو فتح سے ہمکنار کروانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 4 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی میزبانی کریگا، پہلا میچ یکم مارچ سے ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ مورکل کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام 3 اپریل کو جوہانسبرگ میں ختم ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کیساتھ ہو گا۔ مورکل نے اب تک 83 ٹیسٹ میچز میں 294 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، 117 ون ڈے میچز میں 188 جب کہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 47 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 16:55:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :