برطانوی باکسر فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ میچ کے دوران زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے،مقابلہ جیتنے کے بعد انٹرویو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے

منگل 27 فروری 2018 16:55

یارکشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء)برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔یارکشائر کے ٹان ڈانکاسٹر میں دو روز قبل ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگیا جب کہ یارکشائر میں ہونے والے میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی اور زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے۔

(جاری ہے)

مقابلہ جیتنے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔موت سے قبل آخری انٹرویو میں اسکاٹ ویسٹ گارتھ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک اچھا مقابلہ پیش کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے برطانوی باکسر نے اپنے کیریئر میں 6 فتوحات سمیٹیں ، دو مقابلے ہارے جب کہ ایک فائٹ برابر رہی، ان کی موت پر فرینک برنو، رکی ہیٹن اور دیگر نامور باکسرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 16:55:34