قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، حسیب نے بوائز انڈر 15 سنگل، ملائیکہ نے گرلز سنگل ٹائٹلز اپنے نام کئے

منگل 27 فروری 2018 22:24

قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، حسیب نے بوائز انڈر 15 سنگل، ملائیکہ نے گرلز سنگل ٹائٹلز اپنے نام کئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، پاکستان ریلوے کے حسیب نے بوائز انڈر 15 سنگل اور اسلام آباد کی ملائیکہ نے گرلز سنگل ٹائٹلز اپنے نام کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں اختتام پذیر ہو گئی، بوائز انڈر 15 سنگل ایونٹ میں پاکستان ریلوے کے حسیب نے پہلی اور خیبر پختونخوا کے شایان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، گرلز کے فائنل میں اسلام آباد کی ملائکہ نے پہلی اور پنجاب کی لاریب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس طرح انڈر18 بوائز سنگلز کے مقابلوں این ایچ اے کے سعاد ندیم نے پہلی اور خیبر پختونخوا کے ارباز نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی، گرلز کے انڈر 18 فائنل میں خیبر پختونخوا کی اقراء نے پہلی اور اسلام آباد کی میشال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے کامیابی حاصل کی جبکہ نیشنل ہائی وے نے دوسری پوزیشن حاصل۔ ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے جیت لیا، اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں گئیں ۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 22:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :