فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

منگل 27 فروری 2018 22:31

فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
لا ہور 27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر دیا اور انتخابات کو قانون کے مطابق قرار دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن نے اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصل صالح حیات گروپ کو چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ 30جون 2015کے ہونے والے فیڈریشن کے انتخابات قانون کے مطابق تھی. لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کو فٹ بال فیڈریشن کے آئین میں ترمیم کیلئے کوئی اختیار نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کر لی۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 22:31:02