شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ گرائونڈزمیں 8پچزکی تعمیرشروع کردی گئی

منگل 27 فروری 2018 22:35

شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ گرائونڈزمیں 8پچزکی تعمیرشروع کردی گئی
رحیم یارخان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنجم سیٹھی کی ذاتی دلچسپی سے شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یارخان میں کرکٹ گرائونڈزمیں 8پچزکی تعمیرشروع کردی گئی‘ سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل ‘ نیشنل‘ صوبائی‘ ڈویژنل ‘ ضلع اورتحصیل کی سطح کے تمام ٹورنامنٹ ہوسکیں گے۔ان خیالات کااظہار ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بہاولپور چوہدری طارق سرور نے شیخ خلیفہ سپورٹس کمپلیکس میں پچزکی تعمیرچیک کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس میں تین پچزپریکٹس جبکہ پانچ پچزمیچزکے لیے بنائی جارہی ہیں‘ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے ریجن بھرمیں سپورٹس سرگرمیاں بحال کرنااحسن اقدام ہے اورانشاء اللہ سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام ہونے والی تمام کرکٹ لیگزمنعقدہوں گی ‘ انہوں نے کہاکہ پچزکی تعمیرکے بعد نجم سیٹھی افتتاحی تقریب میں رحیم یارخان آئیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کوپی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقادپرمبارکباددیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 22:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :