ہاشم آملہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انضمام الحق اور جاوید میانداد کے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو نشانے پر رکھ لیا

بدھ 28 فروری 2018 17:33

ہاشم آملہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انضمام الحق اور جاوید میانداد کے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو نشانے پر رکھ لیا
ڈربن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے بازوں انضمام الحق اور جاوید میانداد کے زیادہ رنز کے ریکارڈز کو نشانے پر رکھ لیا، قوی امکان ہے کہ آملہ (آج) جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں سابق پاکستانی کرکٹرز کا ریکارڈ توڑ دیں گے، آملہ نے 113 میچز میں 28 سنچریوں کی مدد سے 8786 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں انضمام اور میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 45 اور 48 رنز درکار ہیں، انضمام نے 8830 اور میانداد نے 8832 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :