سوانسی سٹی کلب نے 54 برس بعد ایف اے فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 28 فروری 2018 17:49

سوانسی سٹی کلب نے 54 برس بعد ایف اے فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)سوانسی سٹی کلب نے 54 برس بعد ایف اے فٹ بال کپ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، سوانسی سٹی نے پری کوارٹر فائنل میں شیفلڈ کلب کو 2-0 گولز سے ہرا کر اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل سوانسی سٹی نے آخری بار 1964ء میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

ایف اے کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوانسی سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شیفلڈ کلب کو 2-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جورڈن اور ڈائر نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:49:54