انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 28 فروری 2018 18:28

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
مانٹ مونگانوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2018ء) انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اور پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابرکردی۔ انگلینڈ نے 224رنز کا ہدف38اووروںمیں4وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،کپتان مورگن62،بین اسٹوکس63اور جوزبٹلر 36رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔اسٹوکس مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، تیسرا میچ ہفتے کوویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مانٹ مونگانوئی میں انگلش کپتان اوون مورگن نے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیتا اورپہلے بولرزکوصلاحیتوں کے اظہارکاموقع دیا۔انگلش بولرز نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔اورکیویزکو223 رنز تک محدودرکھا۔مارٹن گپٹل 50،گرانڈ ہوم نی38 رنزبنائے۔مائیکل سینٹنر نے 52 گیندوں پرناقابل شکست 63رنز بناکراسکور223 تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے کرس ووکس، بین اسٹوکس اورمعین علی نے دو،دوکھلاڑی آئوٹ کئے۔

انگلینڈ نی38اووروںمیں4وکٹوں کے نقصان پرہدف باآسانی عبورکرلیا۔جونی بیرسٹو37 اور کپتان مورگن 62 رنزبناکرآوٹ ہوئے۔بین اسٹوکس63اور جوزبٹلر 36رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔اسٹوکس دوسرے کم بیک میچ میں آل راونڈ پرفارمنس دے کرمین آف دی میچ قرار پائے۔5میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ تیسرا میچ ہفتے کوویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 18:28:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :