پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ریٹائرڈ ہو گئے

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے جوائنٹ سیکرٹری عامر احمدعلی کوقائمقام ڈی جی سپورٹس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں

بدھ 28 فروری 2018 18:28

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ریٹائرڈ ہو گئے
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ریٹائرڈ ہو گئے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے جوائنٹ سیکرٹری عامر احمدعلی کوقائمقام ڈی جی سپورٹس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا ریٹائرڈ ہو گئے ،اختر گنجیر نے وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے الوداعی ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے اختر نواز گنجیر کی بطور ڈی جی سپورٹس کاکرداگی کو سراہا ۔دوسری جانب وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ڈی ایم جی گریڈ 20کے افسر عامر احمد علی کو قائمقام ڈی جی سپورٹس کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے،عامر احمدعلی مستقل ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی تک ذمہ داریاں سر انجام دینگے ،عامر احمد علی وزارت بین الصوبائی رابطہ میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 18:28:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :