سنگاکارا سمیت ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 28 فروری 2018 19:48

سنگاکارا سمیت ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری 2018ء) ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں، کمار سنگاکارا نے لگاتار دو میچوں میں دو نصف سنچریاں سکور کر رکھی ہیں جبکہ شعیب ملک بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سنگاکارا ان سری لنکن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر لاہور میں3مارچ 2009 ءپر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کرکٹرز زخمی ہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 19:48:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :