لاہورقلندرز نے کرس لین کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 28 فروری 2018 20:05

لاہورقلندرز نے کرس لین کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کرلیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہورقلندرز نے جارح مزاج کینگرو بلے باز کرس لین کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ کرس لین انگلینڈ کیخلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کندھے اپنی جگہ سے ہل جانے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کے جانے سے لاہور قلندرز کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا، لاہور قلندرز نے اب کرس لین کی جگہ سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کائل ایبٹ کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا نام پاکستان کرکٹ بورڈ کو منظور ی کے لئے بھجوا دیا ہے جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 20:05:41