آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر کپ، پاکستان ٹیم ٹو کی مسلسل دو فتوحات، پاکستان ٹیم ون نے عراق کو ہرا دیا

بدھ 28 فروری 2018 22:14

آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر کپ، پاکستان ٹیم ٹو کی مسلسل دو فتوحات، پاکستان ٹیم ون نے عراق کو ہرا دیا
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر ٹیم کپ میں پاکستان ٹیم ٹو نے روایتی حریف بھارت اور پولینڈ کو ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، پاکستان ٹیم ون نے عراق کو ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری میگا ایونٹ میں گروپ سی میں اسجد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان ٹیم دو نے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم دو کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے ہرایا، اس کے بعد پاکستان ٹیم دو نے اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کو با آسانی 3-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، گروپ اے میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ون نے عراق کو 3-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستانی ٹیم ون کو پہلے میچ میں روسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 22:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :