کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی گول کیپر منصور احمد خان کی صحت یابی کے لیے دعا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد ان دنوں دل و گردوں کے عارضے میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان، جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال، محسن علی خان، اعجاز الدین، مبشر مختار، محمد علی، فرخ کمال، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی عیادت کی ان جلد صحت یابی کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حکومت سے ان کے بہتر سے بہتر علاج کے لئیے تمام اقدامات کو بروئے کار لانے کی اپیل کرتے ہوئے دوست احباب سے قومی ہیرو کی مکمل صحت یابی کیلئیے دعا کی اپیل کی ہے ۔
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 16:59:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :