رومان رئیس کی انجری، میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی

رومان کو معمولی زخم ہے جس کی وجہ سے دو میچز میں آرام دیا جائے گا فٹ ہوجائینگے

جمعرات 1 مارچ 2018 21:01

رومان رئیس کی انجری، میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کے ٹیسٹ حوصلہ افزائ آئے ہیں۔ رومان کو بڑی انجری نہیں ہوئی، لگمنٹ محفوظ ہیں، ان کو کچھ دن آرام دیا جائے گا تاکہ مکمل فٹ ہوجائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رومان کو معمولی زخم ہے جس کی وجہ سے دو میچز میں آرام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے تھے۔رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گراؤنڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 21:01:49