لاہور، انڈر 19کرکٹ ٹیمو ں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 4مارچ کو ہوں گے

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

لاہور، انڈر 19کرکٹ ٹیمو ں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 4مارچ کو ہوں گے
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) انٹر ریجن انڈر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی لاہور ریجن وائٹس اور لاہور ریجن بلوز انڈر 19کرکٹ ٹیمو ں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز 4مارچ بروز اتوار ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے، ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق تین رکنی سلیکشن کمیٹی ٹرائلز کی نگرانی کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن ثناء اللہ خان کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور ریجن کا اسسٹنٹ کو چ اور ریجنل نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں، ترجمان کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ 2018-19ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑی اور یکم ستمبر 1999ء کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز کیلئے اہل ہوں گے جس کی لسٹ ایل سی سی اے گراونڈ میں آویزاں کر دی جائے گی ،ٹرائلز میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرائلز کے روز دو عدد تازہ رنگین تصاویر ، فارم ب ، میٹرک کا رزلٹ کارڈیا سند کی کاپی ہمراہ لائیں۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 22:13:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :