پی ایس ایل کا ہائی وولٹج ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان وکٹ پر بڑا ہدف دینے میں ناکام

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مارچ 2018 22:38

پی ایس ایل کا ہائی وولٹج ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان وکٹ پر بڑا ہدف دینے میں ناکام
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء) پی ایس ایل کے ہائی وولٹج ٹاکرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آسان وکٹ پر بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے سلسلے میں اہم میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ کے پہلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز اسد شفیق تھے جو ثمین گل کی گیند پر صابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔کوئٹہ کے بلے باز پاور پلے سے فائدہ اتھانے میں ناکام رہے، چھٹے اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز صرف 31 رنز ہی بناسکے تاہم پاور پلے کے بعد شین واٹسن کی جارحانہ بیٹنگ نے اننگز کو سہارا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد اصغر کے ایک اوور میں لگاتار 3 چھکے بھی لگائے۔عمر امین بھی واٹسن کی طرح جارحانہ بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم وہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے سکے۔واٹسن خالد عثمان کی گیند پر ایک اور چھکا لگایا تاہم اسی اوور میں وہ 32 گیندوں پر 47 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔واٹسن کی جارحانہ اننگز کے باوجود کوئٹہ 10ویں اوور کے اختتام پر 68 رنز ہی بناسکی جبکہ اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں۔

کیون پیٹرسن بھی گزشتہ میچ کی پرفارمنس نہیں دکھاپائے اور 5 رنز بناکر ڈیرن سیمی کی گیند پر محمد اصغر کو کیچ دے کر آﺅٹ ہوگئے۔میچ کے دوران زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کا شکار ہوکر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے تاہم ان کی انجری کی نوعیت ابھی واضح نہیں۔رائلی روسوو 37اور سرفراز احمد 17رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،نواز 3رنز بنا کر عمید آصف کا شکار بنے ،انور علی تین رن بنا کرہٹ وکٹ آﺅٹ ہوئے ،اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرس جارڈن کی جگہ صابر رحمان جبکہ ابتسام شیخ کی جگہ سمین گل کو موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز محمود اللہ کی جگہ ریلی روسی کو گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کا پی ایس ایل میں یہ چوتھا میچ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 جبکہ پشاور زلمی نے صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 22:38:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :