سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے کشتی کا معاہدہ

ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا

جمعہ 2 مارچ 2018 13:18

سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے کشتی کا معاہدہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کیلئے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2018 - 13:18:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :