آل سندھ شہداء حق پرست و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ، مزید 2میچوں کے فیصلے

جمعہ 2 مارچ 2018 15:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری ’’آل سندھ شہداء حق پرست و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں مکران اسپورٹس نے مدمقابل شہزاد محمڈن فٹ بال کلب کو سڈن ڈیتھ پر 9-8 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران کھیل نہایت سخت مقابلے میں کوئی بھی ٹیم وقت مقررہ تک کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسر ے میچ میں انور خان میموریل فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون نے سخت مقابلے کے بعد ہنٹر اسپورٹس ملیر کو 2-1 سے زیر کرکے فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد قاسم اور عرفان نے نہایت شاندار گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول یونس نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سید اعجاز حسین، جاوید بنگش، جمیل ناز اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد ولی اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔
وقت اشاعت : 02/03/2018 - 15:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :