شائقین کی پی ایس ایل میں عدم دلچسپی شاہد آفریدی میدان میں آگئے

یو اے ای کے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں ، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں ، آفریدی

جمعہ 2 مارچ 2018 15:38

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کا رخ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

(جاری ہے)

آل رائونڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے پہلے دو سیزنز اچھے رہے لیکن اس مرتبہ شائقین کی دلچسپی کچھ کم ہے۔

بوم بوم کے نام سے مشہور مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی تھوڑی اور مارکیٹنگ ہونی چاہیے اور اسٹیڈیمز میں شائقین کو مدعو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شائقین سے بھی درخواست کی کہ وہ اسٹیڈیمز آئیں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شارجہ کے میچز سے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور فائنل تک آتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 02/03/2018 - 15:38:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :