لاہور قلندرز کی مسلسل شکستوں کے بعد فارم میں واپسی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دینے سے روک لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 مارچ 2018 23:02

لاہور قلندرز کی مسلسل شکستوں کے بعد فارم میں واپسی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دینے سے روک لیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 122رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔میچ کا پہلا اوور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے فخر زمان کو دیا اور ان کی یہ چال کام کرگئی۔ فخر زمان نے میچ کی دوسری ہی گیند پر لیوک رونکی کو کلین بولڈ کردیا۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز صاحبزادہ فرحان تھے جو سہیل خان کی گیند پر مڈ آن پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے۔

پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے سلمان ارشاد نے ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی ہی گیند پر اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کو آﺅٹ کردیا۔سمت پٹیل چوتھے آﺅٹ ہونے والے بلے باز تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے جبکہ آصف علی بھی لیگ سپنر کی سیدھی گیند سمجھنے میں ناکام رہے اور آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو قابل قبول سکور تک پہنچانے کی آخری امید جے پی ڈومنی بھی یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

آندرے رسل 15رنز بنا کررن آﺅٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے سہیل خان کا شکار بن گئے ۔شاداب خان ایک رن بنا کر آﺅ ٹ ہوئے ۔اس سے قبل لاہور نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔برینڈن میکولم کی قیادت میں لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2018 - 23:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :