پی ایس ایل ،سپر اوور بھی لاہور قلندرز کو کامیابی نہ دلا سکا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 01:32

پی ایس ایل ،سپر اوور بھی لاہور قلندرز کو کامیابی نہ دلا سکا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ کے سپر اوور میں بھی لاہور قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔

(جاری ہے)

لاہور کی جانب سے میکلولم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ،میکلولم نے محمد سمیع کی پہلی بال پر چھکا لگایا تاہم دوسری گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ،عمرا کمل نے سمیع کو ایک اور چھکا لگایا اور لاہور نے سپر اوور میں 15رنز بنا کر اسلام آباد کو جیت کیلئے16رنز کا ہدف دیدیا۔

16رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلا م آباد کیلئے آندرے رسل اور آصف علی نے اننگز کا آغاز کیا ، رسل نے پہلی بال پر سنگل لی ، آصف نے دوسری بال باﺅنڈری سے باہر پھینکی جبکہ تیسری بال پر کوئی رن نہ بنا ،چوتھی بال پر آصف صرف سنگل لے سکے ،مستفیض کی پانچویں گیند وائیڈ تھی جبکہ اگلی بال پر رسل نے چوکا لگایا ،رسل نے آخری بال پر چھکا لگا کر اسلام آباد کو کامیابی دلا دی ۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 01:32:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :