پی ایس ایل فائنل ،نیشنل اسٹیڈیم میں کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:48

پی ایس ایل فائنل ،نیشنل اسٹیڈیم میں کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں25 مارچ کو کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے زیر تعمیر انکلوژر کی چھت ڈالنے کا کام دوسرے مر حلے میں فائنل کے بعدمکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ فائنل فلڈ لائٹ میں ہوگا اس لئے تماشائیوں کو دھوپ کی شدت کا خطرہ نہیں ہوگا۔اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر میں نئی فائبر کرسیاں نصب کرنے کا کام خاصی حد تک مکمل ہوگیا ہے، جبکہ ڈریسنگ روم کی حالت بھی بہتر بنادی گئی ہیں۔ہاسپٹلیٹی روم کے لئے دونئی لفٹ لگائی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے اس میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر پوری نگاہ رکھی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 17:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :