انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ون ڈے میں 4رنزسے شکست دیدی

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:48

انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ون ڈے میں 4رنزسے شکست دیدی
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء) انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوتیسرے ون ڈے میں 4رنزسے شکست دیدی ۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم نے 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 235رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنا سکی۔کیوی کپتان کین ولیمسن کی ناقابل شکست سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

مین آف دی میچ معین علی نے تین،عادل رشید اورکرس ووکس نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔سیریز کاچوتھامیچ بدھ کوڈونیڈن میں کھیلاجائے گا۔ویلنگٹن میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔انگلش ٹیم 50ویں اوور کی آخری گیند پر234 رنزبناکرآوٹ ہو گئی۔کپتان اوون مورگن 48، بین اسٹوکس 39 اوروکٹ کیپرجوزبٹلر 29رنز نمایاں اسکورر ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے تین اورٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں لیں۔ تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔آسان ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی 6 وکٹیں 103 رنزپرگرگئیں۔ جس میں کولن منروکی49 رنزشامل تھے۔ کپتان کین ولیمسن اورمائیکل سینٹنرنے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 96 رنزبناکرمیچ کارخ نیوزی لینڈ کے حق میں کردیا۔ لیکن سینٹنرکو41 رنز پررن آٹ کرکے انگلش ٹیم کھیل میں واپس آگئی۔ولیم سن 112 رنزبناکرناٹ آٹ رہے۔ لیکن کیویز مقررہ اووروں کے اختتام پر8 وکٹوں کے نقصان پر230 رنزتک محدود رہے۔چاررنز سے فاتح انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔ مین آف دی میچ معین علی نے تین،عادل رشید اورکرس ووکس نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔سیریز کاچوتھامیچ بدھ کوڈونیڈن میں کھیلاجائے گا۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 17:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :