آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گی ، ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو ہو گا

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:48

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کل اتوار سے زمبابوے میں شروع ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں شیڈول ٹورنامنٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں پاپوا نیو گنی، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ بی میں افغانستان، سکاٹ لینڈ، زمبابوے، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے ،گروپ بی میں افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں پاپوا نیو گنی اور یو اے ای کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ پنجہ آزما ہوں گی جبکہ چوتھا میچ زمبابوے اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گی ، ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 17:48:15