پاکستان کی9سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:52

پاکستان کی9سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان کی9سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی۔شمشال وادی میں واقع 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی کو سر کرنے کیلیے ایبٹ آباد کی رہائشی نوعمر سلینا نے اپنے کوہ پیما والد کی معیت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

وہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔ٹیم میں گائیڈ وزیر بیگ، پورٹر عارف بیگ، سپورٹ ٹیم شفا علی، اظہار علی، غلام سلطان، جعفر خان شامل تھے۔ نوعمر کوہ پیما نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 17:52:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :