عمران طاہر رواں پی ایس ایل تھری میں ہیٹرک کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے

ہفتہ 3 مارچ 2018 21:43

عمران طاہر رواں پی ایس ایل تھری میں ہیٹرک کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے
شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) ملتان سلطان کے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر رواں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں ہیٹرک کرنے والے دوسرے بائولر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے کوئٹہ کی اننگز کے 16ویں اوور میں مسلسل تین گیندوں پر حسن خان، جان ہیسٹنگز اور راحت علی کو آئوٹ کر کے ہیٹرک کی، اس سے قبل ملتان سلطان کے ہی پاکستانی فاسٹ بائولر جنید خان بھی رواں پی ایس ایل میں ہیٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 21:43:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :