پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے 2 رشتے دار سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 22:28

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے 2 رشتے دار سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے 2 رشتے دار سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کے سسر اور چچا زاد بھائی سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیرمین جناب جاوید آفریدی کی جانب سے جناب ایوب آفریدی اور مرزا محمد آفریدی کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے. اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہ ایوب آفریدی اور مرزا محمد آفریدی بہترین صلاحیتوں کی حامل شخصیات ہیں اور پوری امید ہے کہ یہ دونون شخصیات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 03/03/2018 - 22:28:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :