پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے ایک بار پھر اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 22:42

پی ایس ایل ،لاہور قلندرز نے ایک بار پھر اپنے پیر پر کلہاڑی مار لی
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو جیت کیلئے 101رنز کا ہدف دیدیا ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کےخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قلندرز کا آغاز شاندار تھا اور فخر زمان اور برینڈن میکولم نے وکٹ کی چاروں طرف سٹروکس کھیلتے ہوئے سکور کو تیزی نے 42 رنز تک پہنچادیاتاہم حسن علی نے برینڈن میکولم کی وکٹ حاصل کرکے پشاور زلمی کو پہلی کامیابی دلوادی۔

لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وکٹیں کھونے کا سلسلہ شروع کردیا، 57 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان (30) اور دنیش رامدین (0) آﺅٹ ہوگئے،گزشتہ میچ میں اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کرنےوالے آغا سلمان اس مرتبہ ناکام رہے اور 13 رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے اگلے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین سہیل اختر تھے جن کی بری فارم کا سلسلہ اس میچ میں بھی جاری رہا اور وہ 12 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ پی ایس ایل تھری کا پہلا میچ کھیل رہے حسن علی کی گیند پر سنیل نارائن کلین بولڈ ہوگئے۔عمر اکمل 21گیندوں پر 15رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ۔ سہیل خان 4رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جبکہ یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 22:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :