سنگا کارا شعیب ملک کی کپتانی کے گن گانے لگے

پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی کامیابی کا راز شعیب ملک کی اعلیٰ قیادت ہی ہے ،ْ گفتگو

اتوار 4 مارچ 2018 13:00

سنگا کارا شعیب ملک کی کپتانی کے گن گانے لگے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی کپتانی کے گٴْن گانے لگے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک بہت اچھے قائد ہیں اور پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی کامیابی کا راز شعیب ملک کی اعلیٰ قیادت ہی ہے۔

سری لنکا کے اسٹار کرکٹر کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک نے ٹیم کا ماحول کافی پرسکون رکھا ہوا ہے، ہر کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہے، شعیب ملک کھلاڑیوں کو کوئی اضافی بوجھ یا دباؤ نہیں ڈالتے۔ملتان سلطانز کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ یہ ٹیم ورک ،ْپرسکون رہنے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں مقابلے کے معیار کے حوالے سے سنگاکارا نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے، یہاں مقابلے کا معیار بہت بلند ہے ،ْ پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ بھی اچھا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ملتان سلطانز کے کوالیفائر میچز تک پہنچنے کی صورت میں کیا وہ پاکستان آئیں گے تو سنگاکارا نے کہا فی الحال وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کی توجہ ایک وقت میں ایک میچ پر مرکوز ہے اور جب وقت آئیگا تو اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :