خاور شاہ قومی بیس بال چمپئن شپ (آج )پیر سے بحریہ ٹاؤن بیس بال سٹیڈیم لاہور شروع ہوگی

اتوار 4 مارچ 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام خاور شاہ قومی بیس بال چمپئن شپ (آج )پیر سے بحریہ ٹاؤن بیس بال سٹیڈیم لاہور شروع ہوگی، چمپئن شپ کا افتتاح بحریہ ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر (ر) خلیل اللہ بٹ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کے ہمراہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا فائنل 10 مارچ کو کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :