اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے بولان کلب کو 3-1 گول سے ہرادیا

اتوار 4 مارچ 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء)اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں حیدری کلب نے بولان کلب کو 3-1 گول سے ہرادیا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک حیدری کلب کو بولان کلب کے خلاف 2-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں حیدری کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا۔

پہلے ہاف کے 5ویں منٹ میں حیدری کلب عبید نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس 37 ویں منٹ میں بولان کلب کے بلال نے گول کرکے 1-1 گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

41 ویں منٹ میں حیدری کلب کے رانا عمیر نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا، دوسرے ہاف کے 8 ویں منٹ حیدری کلب کے ارسلان نے گول کرکے مقابلہ 3-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ اسی حیدری کلب نے بولان کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب،پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 13:00:06