شیفلڈ شیلڈ،سین ایبٹ کے باﺅنسر نے ایک اور بلے باز زمین بو س کردیا
اتوار 4 مارچ 2018 18:50

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ 2018ء)آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلر سین ایبٹ وہ بدقسمت گیند باز تھے جن کے باﺅنسر نے ان کے ہم وطن بلے باز فلپ ہیوگز کی جان لی تھی ،کے باﺅنسر پر اتوار کے روز شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں ایک اور بلے باز زمین بوس ہوگیا ۔ جنکشن اوول ،میلبورن میں نیو ساﺅتھ ویلز کیلئے کھیلنے والے سین ایبٹ کا باﺅلر وکٹوریا کے بلے باز ول پیکووسکی کے سر پر لگا جس نے انہیں ریٹائر ہرٹ ہونے پر مجبور کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیکووسکی کو باﺅنسر لگنے کے بعد اپنے پاﺅں پر دوبارہ کھڑے ہونے میں کافی وقت لگا جس کے بعد ٹیم فزیو اور طبی عملے کی مدد سے وہ گراﺅنڈ سے باہر گئے تاہم واضح طور پر نظر آرہا تھا کہ وہ چلتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پارہے ہیں ۔
یہ سین ایبٹ کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا جنہوں نے نومبر2014ءمیں کینگرو بلے باز فلپ ہیوگز کو وہ باﺅنسر کیا تھا جو ان کی گردن پر لگااور پھر ان کی موت کا باعث بن گیا،اس حادثے کے بعد جذباتی سین ایبٹ کو دوبارہ باﺅلنگ کے قابل ہونے کے لیے کافی وقت لگا تھا ۔پیوکووسکی کو آسٹریلیا کے چند اچھے نوجوان بلے بازوں میں سے ایک مانا جاتا ہے تاہم وہ کئی مرتبہ ذہنی چکراﺅ کا شکا ر ہوچکے ہیں ، گزشتہ سیز ن میں اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر پیو کووسکی گیند لگنے کے باعث تین مہینے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے ، 25سالہ فلپ ہیوگز کی موت نے دنیائے کرکٹ کو ہلا کررکھ دیا تھا ۔2016ءمیں ایک انکوئری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیوگز خود اس بال کو سمجھنے میں ناکام رہے تھے اور اس حادثے کا الزام سین ایبٹ پر نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، ہیوگز کی موت کے بعد ایک آزادانہ تحقیقات کی سفارشات کے نتیجے میں کرکٹ آسٹریلیا نے سر پر گیند لگنے کے حادثات کے نتیجے میں ڈومیسٹک ٹیموں کو متبادل کھلاڑی گراﺅنڈ میں اتارنے کی اجازت دیدی ۔
(جاری ہے)

وقت اشاعت : 04/03/2018 - 18:50:21

Pakistan tour of Bangladesh 2025

India tour of England 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ
-
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
-
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 23جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا
-
سری لنکا اوربنگلہ دیش سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا
-
تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلینڈکے سائیکلسٹ سائمن یٹس نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا