سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز (آج) شروع ہو گی

پیر 5 مارچ 2018 11:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (آج) منگل سے سری لنکا میں ہو گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں دو، دومرتبہ آپس میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، 8 مارچ کو بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت، 10 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش، 12 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت، 14 مارچ کو سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 16 مارچ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ہو گا۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 11:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :