نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

پیر 5 مارچ 2018 11:10

ڈونیڈن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) بدھ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ سے فتح حاصل کی تاہم اگلے دونوں میچز انگلینڈ نے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 11:10:06