عمادوسیم نے شاہد آفریدی سے متعلق بڑ ی خبر سنا دی

پیر 5 مارچ 2018 11:16

عمادوسیم نے شاہد آفریدی سے متعلق بڑ ی خبر سنا دی
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف ہمارا سکور بہت کم تھا جس کی وجہ سے ہار گئے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ،ہم اگلے مقابلوں کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم ہار سکتی ہے لیکن اس ہار سے آگے بڑھ کر آنے والے مقابلوں میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔رمیز راجہ نے اگلے میچ میں شاہد آفریدی کی شمولیت سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ا گلے میچ میں شاہد آفریدی واپس آرہے ہیں۔ 

وقت اشاعت : 05/03/2018 - 11:16:01