دوستانہ کرکٹ میچ ، مسلم کرکٹ کلب نے چوہدری سپورٹس کرکٹ کلب کو6وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 5 مارچ 2018 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2018ء) چوہدری سپورٹس کرکٹ کلب اور مسلم کرکٹ کلب کے مابین کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ میں مسلم کرکٹ کلب نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ، مسلم کرکٹ گراونڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری سپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 127رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، چوہدری سپورٹس کی طرف سے وسیم زاہد 29اور افضل جاوید 24رنز بنا کر نمایاں سکور رہے ،مسلم کرکٹ کلب کی طرف سے عبد اللہ اور طلحہ عباسی نے تین وکٹیں حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں مسلم کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، مسلم کرکٹ کلب کی طرف سے ناصر خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ محمد حسین اور ذکریا خان نے الترتیب 32اور21رنز بنائے ۔ ٹیم کی کامیابی پر مسلم کرکٹ کلب کے صدر بابر شاہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ شاندار بیٹنگ کرنے پر ناصر خان کو مین آٖ ف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :