سال 2004ءکا دورہ پاکستان یادگار رہا تھا :سارو گنگولی

پیر 5 مارچ 2018 16:06

سال 2004ءکا دورہ پاکستان یادگار رہا تھا :سارو گنگولی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوراو گنگولی بھی پاکستان کے دلدادہ نکلے، اپنی نئی کتاب کے حوالے سے انٹرویو میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دادااور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان سے محبت کا اظہار کردیا، اپنی نئی کتاب کے حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے 2004 ءکے دورہ پاکستان کو یاد گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوبصورت اور مختلف ملک ہے، دورہ پاکستان کے دوران سب لوگوں سے بے حد محبت ملی۔

گنگولی نے ایک طرف سیالکوٹ ، کراچی ،راولپنڈی اور لاہور کی خوب تعریف کی وہیں اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر قرار دیا۔بھارتی لیجنڈ گنگولی نے اپنی نئی کتاب میں لاہور کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل سے چھپ کر گوالمنڈی جانے کا بھی ذکر کیا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ 2004 ءمیں ان کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے بھی خیالات ان سے مختلف نہیں ہیں۔ 

وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:06:16