قومی کھیل اپریل کے آخری عشرہ میں ہونگے، اسی ماہ والی بال کورٹ اور ہاکی سٹیڈیم بھی مکمل کر لیں اور سبھی یونٹس کوحتمی شیڈول بھی بھجوا دیاجائے گا : غفور بلوچ

پیر 5 مارچ 2018 16:55

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) قومی کھیل ایریل کے آخری عشرہ میں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کو ئٹہ ہی میں منعقد کئے جائیں گے،کھیلوں کے حوالے سے تمام تیاریوں اپنے آخری مراحل میں ہیں والی بال کورٹ اور ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر بھی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی یہ بات33ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے قائم کی گئی سٹیرنگ کمیٹی کے فوکل پرسن غفور بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا اوروینیوز کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت میںتبدیلی کے بعد چند ایک دن کے گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے چند ایک مسائل سامنے آئے تھے کیونکہ گیمز کی سٹیرنگ کمیٹی کے سر براہ صوبائی وزیرمیر مجیب الرحمن محمد حسنی کی وزارت ختم ہونے کے بعدیہ عہدہ خالی ہو گیا تھا اب وزیر اعلی بلوچستان نے دوبارہ سے سابق صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمن محمد حسنی ہی کو ان گیمز کی سٹیرنگ کمیٹی کا سر براہ نامزد کر دیا ہے جس کے بعد سے ایک بار پھر گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سدرن کمانڈ کے اعلی افسران بھی وزارت کھیل حکومت بلوچستان اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کی بھر پور معاونت اور راہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں قومی کھیلوں کی میزبان حکومت بلوچستان اور پی او اے مشاورت کے ساتھ قومی کھیلوں کے لئے اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے تما م یونٹس کو شرکت کے دعوت نامی( بمعہ کھلاڑیوں کی تعداد) جاری کر دیں گے،تاکہ وہ ان گیمز میں شرکت کے لئے اپنے کیمپس لگا سکیں اور بھر پور تیاری کر سکیں۔۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :