پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا نہ ہوا تو کہیں نہیں ہوگا، نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

پیر 5 مارچ 2018 16:56

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا نہ ہوا تو کہیں نہیں ہوگا، نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:56:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :