قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ

پاکستان کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی

پیر 5 مارچ 2018 19:30

قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) قطر جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ انڈر 13 سیمی فائنل میں محمد عماد نے عثمان ندیم کو 11-3 11-6 اور 11-1 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 19منٹ تک جاری رہا۔انڈر 15- سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے عماد خان نے قطر کے ابراہیم درویش کو 11-2 11-4 اور 11-1 سے مات دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انڈر 17- سیمی فائنلز مقابلوں میں پاکستان کے حارث قاسم نے اپنے ملک ہی کے کھلاڑی عزیر شوکت کو 3-2 سے شکست دیکر کر فائنل میں پہنچ گئے۔دونوں کھلاڑیوں کا سکور 9-119-11 11-411-311-3 رہا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سیمی فائنل 53منٹ تک جاری رہا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان ہاشمی نے ملائیشیا کے جارڈ مائیکل کو 11-9 11-2 اور 11-6 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔انڈر 19- سیمی فائنلز میں پاکستان کے عزیر رشید نے ہم وطن کھلاڑی ذیشان زیب کو 11-9 10-12 10-12 11-9اور 11-9 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 75 منٹ تک جاری رہا ۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے عباس زیب نے ہم وطن کھلاڑی ذیشان گل کو 11-9 13-11 اور 11-8 سے ہرا کا فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 19:30:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :