پی ایس ایل فائنل کیلئے آنے والے شائقین کے سروں پر چھت نہیں ہوگی ،کام جاری

پیر 5 مارچ 2018 22:08

پی ایس ایل فائنل کیلئے آنے والے شائقین کے سروں پر چھت نہیں ہوگی ،کام جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پی ایس ایل فائنل کیلئے آنے والے شائقین کے سروں پر چھت نہیں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق 41 ٹیسٹ، 46 ون ڈے اور ایک ٹی 20 اںٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو فائنل منعقد ہوگا تاہم اسٹیڈیم میں اب بھی تزئین و آرائش کا کام تیز کر دیا گیا چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے نیسپاک کے پروجیکٹ ہیڈ اسلم بھٹو نے بتایا کہ منصوبے کی لاگت بڑھ بھی سکتی ہے جبکہ نیسپاک کے آرکیٹکٹ ہیڈ رضوان حنیف کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم منصوبے کے لیے ہمیں 15ماہ کا وقت درکار تھاجس میں سے ‘‘ پی ایس ایل ‘‘ فائنل سے پہلے انہیں محض 3 ماہ ہی دیئے گئے البتہ ان کی ٹیم نے 40 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں واقع وی آئی پی بکس جسے چیئرمین بکس بھی کہا جاتا ہے ،ْبند رہے گا۔

رضوان حنیف کے مطابق ڈریسنگ روم کے اوپر واقع چیئرمین بکس کی چھت اپنا وقت پورا کر چکی ہے تاہم انہوں نے اس خدشے کو مسترد کیا کہ چیئر مین بکس کی چھت استعمال کرنے سے گر سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ حفاظتی اقدام کے طور پر چیئرمین بکس بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے ،ْنیشنل اسٹیڈیم کی چھتوں کے لیے جرمنی سے خاص طور پر ’ٹیفرون فیبرک‘ منگوایا گیا ہے تاہم وقت کی کمی کے سبب پی ایس ایل فائنل تک یہ چھتیں لگ نہیں سکتیں۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 22:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :