MENU Open Sub Menu

ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کوک میں ہونے والی شدید لڑائی کی وجہ سامنے آ گئی

ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کوک میں ہونے والی شدید لڑائی کی وجہ سامنے آ ..
ڈربن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء)ڈربن ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر ڈریسنگ روم جاتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان شدید جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج لیک ہوئی تو ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا۔ڈیوڈ وارنر اس قدر شدید غصے میں کوئنٹن ڈی کوک پر برس رہے تھے کہ ساتھی کھلاڑیوں عثمان خواجہ، ٹم پین اور کپتان سٹیو سمتھ نے بڑی مشکل سے انہیں سنبھالا اور ڈریسنگ روم میں لے گئے۔

ابتدائی طور پر تو اس جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس سے متعلق انتہائی قابل اعتراض باتیں کی تھیں۔ایک آسٹریلیوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے ڈیوڈ وارڈز کی اہلیہ کے بارے میں کچھ شرمناک الفاظ کہے جس پر وہ سیخ پا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ اور دو بچے بھی ان کیساتھ جنوبی افریقہ میں ہی موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 12:00:46

Your Thoughts and Comments