پی ایس ایل3کے فائنل کےلئے ٹکٹوں کی قیمت جاری

منگل 6 مارچ 2018 12:44

پی ایس ایل3کے فائنل کےلئے ٹکٹوں کی قیمت جاری
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کےلئے ٹکٹوں کی پرائس لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق شائقین کرکٹ کو ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ٹکٹ دستیاب ہوگا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جارہی ہیں وہیں فائنل کے لئے شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملنے والے ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔

فائنل ٹاکرے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کےلئے فی ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ سپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر کا فی ٹکٹ 12 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ 

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 12:44:08