سابق پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اہم مو ڑ پر انتہائی بڑا دھچکہ لگ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 6 مارچ 2018 22:25

سابق پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اہم مو ڑ پر انتہائی بڑا دھچکہ لگ گیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اہم مو ڑ پر انتہائی بڑا دھچکہ لگ گیا ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل زخمی ہونے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کے مطابق آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی ایم آر آئی رپورٹس بھی آگئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ویسٹ انڈین آل راﺅنڈ ر اب مزید رواں سال پی ایس ایل میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 06/03/2018 - 22:25:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :