کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں7 رکنی ریسلنگ ٹیم کل ایران روانہ ہوگی

بدھ 7 مارچ 2018 13:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں7 رکنی ریسلنگ ٹیم کل جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیم محمد بلال 57 کلوگرام، عبدالوہاب 65 کلوگرام، اسد بٹ 74 کلوگرام، انعام بٹ 86 کلوگرام، عمیر احمد 97 کلوگرام اور طیب رضا 125 کلوگرام میں شامل ہیں جبکہ کوچ سہیل رشید بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ تربیت کے بعد کھلاڑی 17 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور 2 اپریل کو کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہونگے۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 13:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :