اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں حیدری کلب نے القائم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد کلب کو1-0 گول سے ہرادیا

بدھ 7 مارچ 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں حیدری کلب نے القائم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد کلب کو1-0 گول سے ہرادیا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک حیدری کلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی فاتح ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں رانا عمیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

القائم کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب،پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل ہیں-
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 13:50:15