نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی

بدھ مارچ 16:58

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں ..
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کو5وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز2-2سے برابر کر دی۔روز ٹیلر کی شاندار اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نی336رنز کا ہدف49.3اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، روز ٹیلر نے ناقابل شکست 181رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، لاتھم71رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بدھ کو کیویز اور انگلینڈ کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کی طرف سے جونی بائرسٹو 138 رنز اور جو روٹ 102 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تاہم انکی سنچریاں رائیگاں گئیں، کیویز کی طرف سے سودھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ اور منرو نے دو، دو جبکہ ٹیم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں کیویز ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کے پہلے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور یوں لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ٹیم اب کیویز ٹیم کو زیر کر سکتی ہے تاہم بعد میں روز ٹیلر نے انتہائی شاندار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 181 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاران نے دو جبکہ وکیز، ووڈ اور سٹوکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ،

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ،

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، گرین شرٹس نے 258 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور پہلے ہی اوور میں اسے فخر زمان کا نقصان ... مزید

وقت اشاعت : 07/03/2018 - 16:58:35

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments